رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

11:09 3.4.2022

چوہدری سرور کہتے ہیں وہ اب بھی گورنر ہیں: حامد میر

11:21 3.4.2022

عدم اعتماد پر ووٹنگ کا طریقۂ کار کیا ہے؟

پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی۔ قومی اسمبلی میں یہ ووٹنگ کس طرح ہوگی؟ تفصیل بتا رہے ہیں علی فرقان۔

11:22 3.4.2022

اراکین کی اسمبلی آمد کا سلسلہ جاری

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی۔

اس حوالے سے اراکین کی قومی اسمبلی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

11:24 3.4.2022

پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سازشی ٹولے کا مقابلہ کیا جائے گا: شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ''پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے''۔ اور ''پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سازشی ٹولے کا مقابلہ کیا جائے گا''۔

پارلیمنٹ میں سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ''ان میں کوئی سیاسی مماثلت نہیں ہے''۔ بقول ان کے، ''نہ ہی ان کے نظریات ایک ہیں۔ کچھ بھی مشترکہ نہیں ہے۔ عمران خان، پی ٹی آئی اور جمہوری نظام کے خلاف سازش کی جا رہی ہے''۔

انہوں نے تحریکِ انصاف کے کارکنان کو ہدایت کی کہ ''قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا اور پاکستان کی خودمختاری کے لیے آواز بلند کرنی ہے''۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG