رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

13:07 3.4.2022

باس رائٹ ناؤ: شہباز گل

13:15 3.4.2022

اعلیٰ عدالت تاخیر کے بغیر مداخلت کرے: صدر سپریم کورٹ بار کی اپیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں اور وہ ملک میں انارکی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

احسن بھون نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی تاخیر کے بغیر موجودہ حالات میں مداخلت کریں، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔ اگر آئین کے کسٹوڈین سامنے نہیں آئیں گے تو فوج کو موقع ملے گا۔

وزیرِ اعظم اپنے عہدے پر رہنے کا جواز کھو بیٹھے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز آرٹیکل چھ کے زمرے میں آتی ہے۔

13:16 3.4.2022

نئے انتخابات 90 روز میں ہوں گے: وزیرِ مملکت برائے اطلاعات

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ نئے انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔

13:31 3.4.2022

کابینہ تحلیل کر دی، وزیرِ اعظم ذمے داریاں جاری رکھیں گے: فواد چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیرِ اعظم اپنی ذمے داریاں جاری رکھیں گے اور کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG