رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

13:40 3.4.2022

قومی اسمبلی میں آج کی کارروائی کا احوال

قومی اسمبلی کے اجلاس کی آج کی کارروائی کے بارے میں بتا رہے ہیں پارلیمنٹ ہاؤس سے ہمارے نمائندے علی فرقان اور سارہ حسن۔

13:51 3.4.2022

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی

وزیرِ اعلٰی کے انتخاب کے لیے ہونے والا پنجاب اسمبلی کا اجلاس چھ اپریل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات بتا رہے ہیں وائس آف امریکہ کے نمائندے ضیاالرحمٰن اس فیس بک لائیو میں۔

14:08 3.4.2022

اپوزیشن نے اپنے طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس شروع کر دیا

حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی میں بدستور موجود ہیں اور انہوں نے اپنے طور پر ایوان کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن ایاز صادق نے اسپیکر کی نشست سنبھال لی ہے اور وہ تحریکِ عدم اعتماد پر ایوان کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

14:12 3.4.2022

ڈپٹی اسپیکر کا اقدام آئین کی خلاف ورزی ہے؛ مستعفی ڈپٹی اٹارنی جنرل

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد مسترد کرنے کے اقدام کے بعد مستعفی ہونے والے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان کا کہنا ہے کہ ان سے حکومت نے اس معاملے پر مشاورت نہیں کی تھی البتہ اٹارنی جنرل سے اگر کوئی مشاورت ہوئی تھی تو وہ اس سے لاعلم ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں راجہ خالد محمود کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اپنے اقدام سے آئین اور قواعد کے خلاف کام کیا ہے۔ ان کی رولنگ آئین اور قانون کے تابع نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر نوٹس لے گی تو سب سامنے آجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل چھ کی خلاف ورزی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG