رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

14:16 3.4.2022

صدرِ پاکستان نے وزیرِ اعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 58 ون اور 48 ون کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کی ہے۔

14:25 3.4.2022

اصل بین الاقوامی سازش عثمان بزدار کو وزیرِ اعلیٰ بنانا تھا: چوہدری سرور

برطرف گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے نیا پاکستان بنانے کے لیے عمران خان کا ساتھ دیا تھا۔ لیکن اُنہوں نے ہمیں مایوس کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جہانگیر ترین، علیم خان، فواد چوہدری اور مجھ سمیت کئی وزیرِ اعلٰی کے اُمیدوار تھے، لیکن عمران خان نے کہا نیا پاکستان عثمان بزدار ہی بنائے گا۔ کیا یہ نیا پاکستان ہے کہ پنجاب کا برا حال ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلٰی نامزد کرنے کے فیصلے پر بھی چوہدری سرور نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ شخص عمران خان کا مذاق اُڑاتا رہا، کبھی مسلم لیگ (ن) اور کبھی دوسری جماعتوں کے ساتھ ملتا رہا۔

14:27 3.4.2022

میں نے رات کے اندھیرے میں اسمبلی کا اجلاس بلا کر غیر آئینی کام کیا: چوہدری سرور

پنجاب کے برطرف گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اُن پر دباؤ ڈالا گیا کہ دو اپریل کو ہر حال میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے کیوں کہ پرویز الہی کہتے ہیں کہ اگر دو اپریل کو اجلاس نہ بلایا گیا تو میں نہیں جیت پاؤں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے راتوں رات اجلاس بلا کر غیر آئینی کام کیا مجھے اس کا افسوس ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ مجھے اس غیر آئینی کام سے پہلے ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کل رات کو مجھے کال آئی کہ پرویز الہٰی ہار رہے ہیں، آپ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیں گے، لیکن میں نے کہا کہ میں غیر آئینی کام نہیں کروں گا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈپٹی کمشنر اور کمشنر پیسے لے کر لگائے جاتے رہے ہیں، پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم تھا۔

چوہدری سرور نے خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی والوں نے گالی گلوچ کی تو پھر میں اینٹ کا جواب پتھر سے دُوں گا، میرے سینے میں جو روز ہیں میں پھر سب سامنے لاؤں گا۔

14:31 3.4.2022

عامر لیاقت کا تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے اپنی جماعت کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عامر لیاقت نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزیرِ اعظم نے جو کچھ کیا ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن جو کچھ کر رہی تھی درست کر رہی تھی۔ آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی لیکن افسوس کہ جنرل قمرباجوہ کو ہٹانے کے لیے یہ کھیل کھیلا گیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG