ملک میں انٹرنیٹ سروسز بند نہیں کی گئیں: ترجمان پی ٹی اے
پاکستان کے مختلف شہروں میں صارفین انٹرنیٹ کی رفتار کم یا بند ہونے کی شکایات کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے بیان جاری کیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروسز بند نہیں کی گئیں۔ ٹرانس ورلڈ کی سروسز میں ایشو چل رہا ہے۔ پی ٹی اے اس ایشو کو دیکھ رہی ہے۔
کراچی اور اسلام آباد میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تصادم
پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کے دوران لاہور کے بعد اب کراچی اور لاہور کے بعض علاقے بھی میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
کراچی کے علاقے نمائش چورنگی اور اسلام آباد کے ڈی چوک پر پولیس اور تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈی چوک پر تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے شیلنگ کی۔
کراچی میں بھی نمائش چورنگی پر تحریکِ انصاف اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی، اس دوران پولیس وین کو بھی آگ لگا دی گئی۔