کرونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا گیا۔ میچ کے دوران تماشائیوں کی نشستیں خالی تھیں۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔ عالمی سطح پر کئی بڑے ایونٹس منسوخ یا ملتوی کر دیے گئے ہیں اور جو ایونٹس اب بھی ہو رہے ہیں ان میں تماشائیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔
کرونا وائرس: شائقین کے بغیر کھیلوں کے مقابلے

1
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جہاں تماشائیوں کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔

2
آسٹریلوی حکومت نے کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد عوامی اجتماع پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس پابندی کی وجہ سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں کوئی تماشائی موجود نہیں تھا۔

3
کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر فٹ بال، کرکٹ، رگبی، ٹینس سمیت کئی کھیل منسوخ یا ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

4
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 71 رنز سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 41 اوورز میں 187 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔