خیبر پختونخوا میں واقع ایوبیہ نیشنل پارک میں برطانوی دور کی زیرِ زمین تاریخی سرنگ کو سیاحوں کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ یہ سرنگ 1891 میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس کی تعمیر کا مقصد ایوبیہ اور خیرا گلی کو آپس میں ملانا تھا۔ البتہ دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ مٹی تلے دب گئی تھی۔ محکمۂ جنگلی حیات اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے اس کی بحالی کا کام شروع کیا اور تقریباً آٹھ ماہ میں اکتوبر 2020 میں اس کی تکمیل ہوئی جس کے بعد اسے سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔
ایوبیہ: 130 سال پرانی سرنگ سیاحوں کے لیے بحال

5
سرنگ کو مٹی اور پتھروں سے تعمیر کیا گیا تھا۔

6
برطانوی دور میں مری میں پانی کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے سرنگ میں پائپ لائن بچھائی گئی۔

7
برطانیہ نے اس پائپ لائن کی تعمیر میں حصہ لینے والے فوجیوں کو تمغوں سے نوازا تھا۔

8
سرنگ کی لمبائی 250 فٹ اور چوڑائی 4 فٹ جب کہ اونچائی 6 فٹ ہے۔