بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں متنازع شہریت قانون کے خلاف ہنگاموں اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں شدت آ رہی ہے۔ تین روز سے جاری مظاہروں میں کئی افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
نئی دہلی میں پرتشدد مظاہرے

1
ہنگاموں کے دوران اب تک ایک پولیس اہلکار سمیت کئی افراد ہلاک اور تقریباً 150 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

2
پیرکو دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں اور اس کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ دونوں جانب سے پتھراؤ کیا گیا اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

3
ہنگاموں کے دوران کئی افراد کی گاڑیوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا جب کہ املاک کو آگ لگادی گئی۔ ایسے میں پیٹرول پمپس تک محفوظ نہ رہ سکے۔

4
مشتعل افراد کی جانب سے پیٹرول بموں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔ عمارتوں اور مخالفین کی جانب پھینکے جانے والے ان بموں سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔