بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں متنازع شہریت قانون کے خلاف ہنگاموں اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں شدت آ رہی ہے۔ تین روز سے جاری مظاہروں میں کئی افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
نئی دہلی میں پرتشدد مظاہرے

9
کشیدہ صورتِ حال کے پیشِ نظر حکام نے دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جب کہ دہلی حکومت نے منگل کو شمال مغربی اضلاع میں تمام سرکاری و نجی اسکولز بند رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

10
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں ہنگامے منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے جن کا مقصد توجہ حاصل کرنا ہے۔

11
نئی دہلی کے علاقے موج پور میں پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف آنسو گیس استعمال کی۔