چین میں کمیونسٹ انقلاب کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں جشن منایا گیا اور ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ بھی کی گئی۔ پریڈ میں ایک جانب نئے میزائلوں اور تکنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا تو دوسری جانب جنگی طیاروں نے فضائی کرتب پیش کیے۔ چین کی اس پریڈ میں 15 ہزار فوجیوں نے حصہ لیا۔
چین: کمیونسٹ انقلاب کی 70 ویں سالگرہ پر طاقت کا مظاہرہ

17
چین کے صدر شی جن پنگ اور کمیونسٹ پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو کیری لیم بھی موجود تھے۔ صدر شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کوئی طاقت اس عظیم قوم کے وقار کو متزلزل نہیں کرسکتی۔