رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

19:36 24.12.2020

اسرائیل میں تیسری بار لاک ڈاؤن کا عندیہ

اسرائیل میں حکومت نے وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تیسری بار ملک گیر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا عندیہ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے جمعرات کو ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ دوسری جانب وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ویکسین دینے کا عمل بھی جاری ہے۔

وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ منظوری کے بعد پابندیوں کا اطلاق اتوار سے شروع ہوگا۔ جب کہ اس کا اطلاق آئندہ دو ہفتوں تک رہے گا۔ البتہ ان پابندیوں کی منظوری کابینہ سے لینا ابھی باقی ہے۔

کابینہ سے منظوری کے بعد سخت پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

19:28 24.12.2020

کرونا ٹیسٹ کی شرط: افغان شہریوں کی طورخم کے راستے پاکستان آمد میں کمی

سرحدی گزر گاہ طور خم کے راستے پاکستان آنے والے افغان باشندوں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے فیصلے پر عمل درآمد سے افغانستان سے پاکستان آنے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

چند روز قبل حکومتِ پاکستان نے طورخم کے راستے آنے والے افغان باشندوں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا تھا۔

ضلع خیبر کے سرحدی قصبے لنڈی کوتل کے مکین صحافی ابو ذر آفریدی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے پر گزشتہ چار دن سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔ تاہم اس فیصلے سے افغانستان سے پاکستان آنے والوں کی تعداد میں کافی کمی ہو گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں روزانہ افغانستان سے آنے والوں کی اوسطاََ تعداد چھ ہزار سے زیادہ تھی۔ مگر اب یہ تعداد گھٹ کر ایک ہزار سے 12 سو تک رہ گئی ہے۔

ٹیسٹ کی پابندی کا اطلاق سرحدی قصبے طورخم اور لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے مقامی مزدوروں پر بھی ہو رہا ہے۔ جو روزانہ کی بنیاد پر افغانستان آتے جاتے ہیں۔ اس فیصلے کے خلاف مزدور بھی تین دن سے احتجاج کر رہے ہیں۔

مزید جانیے

19:24 24.12.2020

امریکہ میں 10 لاکھ افراد کو ویکسین دے دی گئی

امریکہ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے منظور کی جانے والی ویکسین 10 لاکھ افراد کو دے دی گئی ہے۔

امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے بدھ کی صبح مطلع کیا تھا کہ ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو منظور شدہ ویکسین کی پہلی خوارک دی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کے متعدی امراض کے اعلیٰ ترین ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے منگل کو ٹی وی پر سب کے سامنے موڈرنا ویکسین کی خوراک لی تھی جب کہ نو منتخب امریکی صدر نے پیر کو ٹی وی پر فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کی تھی۔ ان اعلیٰ ترین شخصیات کے عوامی سطح پر ویکسین لینے کے اس اقدام کا مقصد شہریوں کی ویکسین لینے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

14:24 24.12.2020

کرونا وبا اور جنوبی ایشیا کے صحافیوں کی مشکلات

دنیا بھر میں آزادیٔ صحافت پر نظر رکھنے والے ادارے 'رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز' کے ایشیا پیسیفک کے ترجمان ڈینئل بیسٹارڈ کہتے ہیں کہ کرونا وبا نے جنوبی ایشیا میں صحافت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ وی او اے کی نیلوفر مغل سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح لاک ڈاؤن کی خبر دینے والے خود خبر بن گئے۔

کرونا وبا اور جنوبی ایشیا کے صحافیوں کی مشکلات
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:27 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG