رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:41 25.4.2021

خیبرپختونخوا میں کرونا سے ایک اور ڈاکٹر کی ہلاکت، مجموعی تعداد 64 ہو گئی

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کرونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

پشاور کے نصیر ٹیچنگ اسپتال کے شعبہ نفسیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی چند دنوں سے کرونا کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

پرونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ رات ڈاکٹر محمد علی کی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وبا کے باعث طبی عملے سے وابستہ کئی افراد بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکومت نے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز کے لیے ویکسی نیشن مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔

13:28 25.4.2021

پاکستان میں کرونا سے اموات کی تعداد 17 ہزار سے زائد

پاکستان میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 17 ہزار 117 ہو گئی ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 5611 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز سات لاکھ 95 ہزار 627 ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے اسپتالوں میں 4826 مریض انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں زیرِ علاج ہیں جب کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 فی صد سے زائد ہے۔

12:51 25.4.2021

بھارت میں کرونا قابو سے باہر، دہلی میں مزید ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن

بھارت میں کرونا وائرس کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دارالحکومت نئی دہلی میں لاک ڈاؤن کے دورانیے میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

دہلی کے وزیرِ اعلی اروند کیجری وال نے اتوار کو لاک ڈاؤن کے دورانیے میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی میں کیسز مثبت آنے کی شرح بدستور زیادہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دہلی میں کیسز مثبت آنے کی شرح 36 سے 37 فی صد ہے اور ایسا وبا کے دوران کبھی نہیں ہوا۔

کیجری وال کا کہنا تھا کہ بعض مقامات پر ہم آکسیجن کی سپلائی دینے میں ناکام رہے لیکن بہت سی جگہوں پر ہم بروقت آکسیجن پہنچانے میں کامیاب رہے۔

19:56 24.4.2021

اسرائیل میں معمول کی سرگرمیوں کی بحالی

ایک طرف دنیا بھر میں کرونا کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے تو وہیں دوسری طرف اسرائیل میں وبا پر قابو پائے جانے کے بعد معمول کی سرگرمیاں بحال ہوتی جا رہی ہیں۔

اسرائیل میں گھروں سے باہر ماسک پہننے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ معیشت بحال ہو چکی ہے۔ جب کہ اکثریتی ریستورانوں میں بکنگ کرانا مشکل ہو گیا ہے۔

اسکولوں میں بچوں کی واپسی ہو چکی ہے۔ تھیٹرز اور کھیلوں کے مقابلے دوبارہ سے شروع ہو چکے ہیں۔

تاہم اسرائیل میں ابھی بھی چند احتیاطی تدابیر اپنانا لازمی ہیں۔ جیسے کہ رش والی جگہوں پر ماسک کی پابندی، ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات میں گنجائش سے کم کی پابندی اور ویکسین کی سند شامل ہیں۔

مبصرین کے مطابق اسرائیلی عوام کے لیے یہ خوشی کا باعث ہے کہ وبا کے بعد معمول کی طرف لوٹنے والے دنیا کے چند پہلے ممالک میں اسرائیل بھی شامل ہے۔

اسرائیل میں میوزک کنسرٹس منعقد کرانے والی سوکھی ویس کا کہنا ہے کہ انہوں نے پچھلے دو ہفتوں کے دوران جتنے بھی شوز کا اعلان کیا ہے۔ ان کے ٹکٹس چار سے پانچ گھنٹوں میں فروخت ہو گئے ہیں۔

سوکھی کا مزید کہنا تھا کہ وبا کے بعد لوگ ایسے کنسرٹس دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG