رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:40 28.4.2021

پاکستان: 50 سال سے زائد عمر کے افراد قریبی ویکسی نیشن سینٹر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ آج سے 50 سال سے زائد عمر کے افراد اپنے قریبی کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

فیصل سلطان نے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویکسین لگوانے کے لیے شناختی کارڈ اور فون ضرور لے کر جائیں۔

12:38 28.4.2021

پاکستان میں کووِڈ ویکسی نیشن: کیا جاننا ضروری ہے؟

پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سرکاری سطح پر چین میں تیار ہونے والی دو ویکسینز لگائی جا رہی ہیں جب کہ نجی شعبہ روسی ویکسین لگا رہا ہے۔ کیا یہ ویکسینز مکمل طور پر محفوظ ہیں؟ ان ویکسینز سے متعلق لوگوں کے خدشات کتنے درست ہیں اور کیا کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو بھی ویکسین لگوانا ضروری ہے؟ جانتے ہیں ڈاکٹر صومیہ اقتدار سے۔ نوید نسیم کی رپورٹ۔

پاکستان میں کووِڈ ویکسی نیشن: کیا جاننا ضروری ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:33 0:00

11:53 28.4.2021

پاکستان میں سخت پابندیوں کا عندیہ

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کرونا کی صورتِ حال میں بہتری نہ آئی تو ملک میں مزید سخت اقدامات کرنا ہوں گے جس کی تیاری کی جا رہی ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق بھارت میں کرونا کی بگڑتی صورتِ حال کے پیشِ نظر پڑوسی ملک کے ساتھ آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد ہے جس پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے۔

10:15 28.4.2021

پہلی مرتبہ یومیہ ویکسین لگانے کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ منگل کو ملک بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ ان کے بقول گزشتہ روز ایک لاکھ 17 ہزار 852 افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر عوام سے اپیل کی کہ 40 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کو رجسٹرڈ کرانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG