رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:57 30.4.2021

امریکی امداد کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی

12:42 30.4.2021

ممبئی میں ویکسین کی قلت، تین روز کے لیے سینٹرز بند

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں مسلسل نویں روز کرونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آنے کے بعد ممبئی میں ویکسین کی قلت کے باعث سینٹرز تین روز کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ویکسین کی قلت کے سبب ممبئی میں جمعے سے تین روز کے لیے تمام تر ویکسی نیشن سینٹرز بند کر دیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں 16 جنوری 2021 سے لے کر 30 اپریل تک کرونا ویکسین کی 15.34 کروڑ خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

11:39 30.4.2021

اگلے چند ہفتے تشویش ناک ہیں: اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگلے چند ہفتے تشویش ناک ہیں۔

اسد عمر کا اپنے ایک ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ چیلنج ابھی ختم نہیں ہوا ہے بلکہ اس میں اضافہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت احتیاطی تدابیر اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

ان کے بقول اگر ہم وبا کو تیزی سے پھیلنے دیں گے تو کوئی بھی نظام اس کے پھیلاؤ کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

11:05 30.4.2021

پاکستان میں کرونا کیسز میں اضافہ، ٹرینڈز کیا ہیں؟

پاکستان میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث سخت پابندیاں پھر لاگو کر دی گئی ہیں۔ کیا کرونا وائرس صرف پابندیوں پر عمل درآمد میں کمی کے باعث پھیل رہا ہے یا اس کی کچھ اور وجوہات بھی ہیں؟ جانتے ہیں متعدی امراض کی ماہر ڈاکٹر بشریٰ جمیل سے وائس آف امریکہ کی صبا شاہ خان کی گفتگو میں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG