رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:56 6.5.2021

پاکستان میں کرونا سے مزید 108 اموات

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 108 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 537 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 4 ہزار 198 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46 ہزار 467 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مثبت کیسز کی شرح نو فی صد سے زائد رہی۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ 45 ہزار 833 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے سات لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

11:53 6.5.2021

بھارت میں یومیہ کیسز اور اموات کا نیا ریکارڈ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں کرونا کی دوسری لہر کے دوران نئے کیسز کی تعداد میں بدستور اضافہ جاری ہے۔ ملک میں چار لاکھ 12 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے شکار تین ہزار 980 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد دو کروڑ دس لاکھ 77 ہزار سے زائد ہے۔

11:48 6.5.2021

امریکہ کی کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے جملہ حقوق ختم کرنے کی حمایت

امریکہ نے عالمی وبا کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے جملہ حقوق ختم کرنے کی حمایت کی ہے۔

امریکہ کی تجارتی نمائندہ سفیر کیتھرین ٹائی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ "غیر معمولی وقت اور حالات میں غیر معمولی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔"

انہوں نے کہا کہ امریکہ ویکسین کے جملہ حقوق سے متعلق حفاظت پر پختہ یقین رکھتا ہے لیکن وبا کے خاتمے کے لیے ویکسین کی تیاری کے لیے جملہ حقوق کو ختم کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے عالمی تجارتی تنظیم (وی ٹی او) کے ساتھ مذاکرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ان مذاکرات میں وقت لگے گا کیوں کہ اس کے ساتھ پیچیدہ مسائل منسلک ہیں۔

10:36 6.5.2021

جگمگاتی تقریبات سے خالی سڑکوں تک، ہالی وڈ فوٹو جرنلسٹ کی ڈائری سے ایک صفحہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ پچھلے برس مارچ میں جب عالمی وبا سے متاثر ہونا شروع ہوا تو ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹو جرنلسٹ کرس پزیلو کے پاس کام بالکل ختم ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے آپ کو عجیب و غریب حالات میں گھرا پایا. وہ انٹرٹینمنٹ سے محروم دور میں انٹرٹینمنٹ فوٹوگرافر تھے۔ ان کے مطابق، اس برس انہیں نت نئے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔

کرس پزیلو نے پچھلے ہفتے لاس اینجلس کے ایک یونین اسٹیشن میں منعقد ہونے والے آسکرز ایوارڈ کی تقریب کی کوریج بھی کی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے لیے لکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہالی وڈ کی کرونا کی وجہ سے تبدیل ہو جانے والی دنیا میں ایک سال سے پہلے آخری معمول کی رات میں انہوں نے بس ایک جوڑے کو ہی ماسک پہنے دیکھا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ اتنا انوکھا ضرور تھا کہ انہوں نے فوراً ہی اس کی تصویر بنا لی تھی۔ انہیں بالکل نہیں پتہ تھا کہ آگے چل کر سب کو ہی ایسے ماسک پہننے پڑیں گے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG