رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

20:06 6.5.2021

طورخم بارڈر 15 دن کے لیے بند

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مصروف ترین گزر گاہ طورخم کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث شہریوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔

عید الفطر سے قبل طورخم کو دو طرفہ آمد و رفت کے لیے آئندہ 15 دن کے لیے جمعرات سے بند کیا گیا ہے۔

وفاقی وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں عید الفطر کے دوران کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کا اطلاق افغانستان کے ساتھ آمد و رفت پر بھی لاگو کیا گیا ہے۔

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر ارشد منصور کا کہنا ہے کہ 20 مئی تک کسی بھی پاکستانی باشندے کو افغانستان اور کسی بھی افغان باشندے کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

17:13 6.5.2021

امریکہ نے کرونا ویکسین کے 'پیٹنٹ' ختم کرنے کی حمایت کر دی

امریکہ نے کووڈ-19 سے بچاؤ کی ویکسین کے پیٹنٹ یعنی ویکسین تیار کرنے کے جملہ حقوق ختم کرنے کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ویکسین کی کمی اور اس ضمن میں عدم مساوات کو ختم کرنا ہے۔

صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اس اقدام کو عالمی وبا کے خلاف جنگ میں ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ کرونا ویکسین کی تیاری اور اس کی فروخت کے حوالے سے چند مخصوص کمپنیاں ہی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں رجسٹرڈ ہیں اور انہی کے پاس یہ لائسنس ہے کہ وہ اسے تیار اور فروخت کر سکتی ہیں۔

ان کمپنیوں میں امریکی دوا ساز کمپنیاں 'فائزر' اور 'موڈرنا' بھی شامل ہیں جو اس تجویز کی مخالفت کر رہی ہیں۔

البتہ، اس تجویز پر عمل درآمد کے بعد دیگر ممالک کی کمپنیاں بھی ویکسین کے فارمولے کو استعمال کر کے اس تیار اور فروخت کر سکیں گی تاکہ ویکسین کی فراہمی میں تیزی لائی جا سکے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) بھی عرصۂ دراز سے پیٹنٹ حقوق ختم کرنے پر زور دے رہا تھا۔ تاہم بڑی دوا ساز کمپنیاں اس تجویز کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

15:44 6.5.2021

ادکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کا کرونا سے انتقال

پاکستان کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کرونا وائرس کے باعث لاہور میں انتقال کر گئی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنبل شاہد کرونا کی وجہ سے گزشہ ایک ماہ سے لاہور کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) میں زیرِ علاج تھیں۔ سانس لینے میں دُشواری کی وجہ سے سنبل شاہد کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

سنبل شاہد خود بھی اداکارہ تھیں اور مختلف ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی تھیں۔

13:38 6.5.2021

پرائیوٹ اسپتالوں کو کرونا ویکسین دی جائے گئی جو مفت میں لگائیں گے: وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان کے صوبے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے آج سے پرائیوٹ اسپتالوں کو کرونا ویکسین دی جائے گی اور وہ مفت میں لگائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کل سے کراچی میں کرونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

ان کے بقول سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے پرائیوٹ اسپتالوں سے بات کی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG