رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:08 7.5.2021

پاکستان میں عید پر مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

12:06 7.5.2021

بھارت میں ریکارڈ چار لاکھ 14 ہزار سے زیادہ کیسز

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے چار لاکھ 14 ہزار 188 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک روز کے دوران سامنے آنے والے کیسز کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔

نئے کیسز کے بعد بھارت میں کیسز کی مجموعی تعداد دو کروڑ 14 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق ملک میں مزید تین ہزار 915 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

11:32 7.5.2021

پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ پانچ آٹھ فی صد

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 140 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 677 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چار ہزار 298 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 44 ہزار 846 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ پانچ آٹھ فی صد رہی ہے۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ 50 ہزار 131 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے سات لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

11:02 7.5.2021

پشاور: بی آر ٹی سروس آٹھ سے 16 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کو آٹھ سے 16 مئی تک عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ سروس کی معطلی فیصلہ کرونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق سروس معطلی کا اطلاق زو بائیسیکل شیئرنگ سسٹم پر بھی ہوگا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG