ویکسین لگوانے والے ماسک کے بغیر عوامی مقامات پر نکل سکیں گے؟
امریکہ میں امراض کی روک تھام کے ادارے 'سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن' نے کہا ہے کہ وہ لوگ جنہیں کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں، وہ ماسک کے بغیر گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں۔ کیا اس اعلان کے بعد لوگ بلا خوف ماسک اتار کر گھوم پھر سکیں گے؟ سعدیہ زیب کی رپورٹ دیکھیے۔
جاپان میں وبا کے پھیلاؤ میں تیزی
جاپان کا دوسرا سب سے بڑا شہر اوساکا ان دنوں کرونا کی ایک نئی اور بڑی لہر کی لپیٹ میں ہے جس سے اسپتالوں میں دستیاب بستر اور وینٹی لیٹر کم پڑتے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورت حال برقرار رہی تو صحت کا نظام اس بوجھ کو مزید نہیں سہار سکے گا۔
جاپان میں طبی ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ٹوکیو میں اولمپکس کرائے گئے تو کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
جاپان کے اس مغربی علاقے کی آبادی تقریباً 90 لاکھ ہے اور ان دنوں اس علاقے کو کرونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور ملک میں اس وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کے ایک تہائی کا تعلق اسی خطے سے ہے۔
اوساکا میں قائم کائنڈے یونیورسٹی اسپتال کے ڈائریکٹر یوجی توہدا کہتے ہیں کہ کرونا کی تیز رفتاری سے پھیلنے والی برطانوی قسم اور اس سے مقابلے میں لاپروائی کی وجہ سے اس کے پھیلاؤ اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔
وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کرونا وائرس سے متاثر
پاکستان کے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ان کے بقول انہیں معمولی علامات ہیں لیکن وہ ٹھیک ہیں۔
پاکستان میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد سے کم
پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کچھ حد تک کمی آ رہی ہے اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار 253 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
ملک میں 21 مئی سے کرونا کیسز میں بدستور کمی واقع ہو رہی ہے۔ 21 مئی کو یومیہ چار ہزار سات کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46 یزار 726 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔
ان ٹیسٹ میں سے چار اعشاریہ 82 فی صد کے نتائج مثبت آئے جب کہ منگل کو رپورٹ ہونے والی اموات کی تعداد 92 رہی۔