رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:50 14.7.2021

سندھ میں تعلیمی ادارے، تفریحی پارکس، انڈور ڈائننگ اور جم بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث مختلف پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت بدھ کو صوبائی کووڈ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں جمعہ سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سندھ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق انڈور ڈائننگ کو 15 جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق نویں کلاس اور دیگر تعلیمی ادارے امتحانات کے سوا جمعے سے بند ہو جائیں گے۔

علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا ہے کہ تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے، کینجھر جھیل جمعے سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

13:47 14.7.2021

کیا ویکسین لگوانے کے بعد اینٹی باڈیز بننا لازمی ہے؟

ایک عام تاثر ہے کہ کرونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے بعد انسان میں اینٹی باڈیز بنتی ہیں۔ تاہم حال ہی میں ویکسین لگوانے والے چند افراد میں مطلوبہ اینٹی باڈیز کی تشخیص نہیں ہوئی۔ وائس آف امریکہ کے نمائندے نوید نسیم نے ماہرین سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ اگر ویکسین لگوانے کے بعد اینٹی باڈیز کا بننا لازم نہیں تو پھر ویکسین وبا سے کیسے محفوظ رکھتی ہے۔

کیا ویکسین لگوانے کے بعد اینٹی باڈیز بننا لازمی ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:11 0:00

13:37 14.7.2021

بھارت میں 38 ہزار سے زائد نئے کیسز

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 38 ہزار 792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ایک صفر فی صد ہے۔

بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 624 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق بھارت میں 41 ہزار افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

13:33 14.7.2021

پاکستان: مثبت کیسز کی شرح چار فی صد سے زائد

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں مزید ایک ہزار 980 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کرونا وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے سرگرم ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ ایک سات فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 میں کرونا سے 24 افراد انتقال کرگئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں 13 جولائی کو ویکسین کی پانچ لاکھ 36 ہزار 289 خوراکیں بھی فراہم کی گئیں ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG