رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:50 9.8.2021

ویکسین سے متعلق سوشل میڈیا پر بعض غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں: این سی او سی

پاکستان میں کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے نگراں ادارے این سی او سی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویکسین سے متعلق بعض غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس لیے ویکسین سے متعلق معلومات کے لیے سرکاری ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔

09:56 9.8.2021

کینیڈا نے ویکسین لگوانے والے امریکی شہریوں کے لیے سرحد کھول دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کینیڈا نے ان امریکی شہریوں کے لیے اپنی سرحد دوبارہ کھول دی ہیں جو کرونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔

امریکی شہری پیر سے کینیڈا کا سفر کر سکیں گے لیکن اس سے قبل انہیں نہ صرف ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہو گا بلکہ سفر سے تین روز قبل کرونا کے منفی ٹیسٹ کی رپورٹ بھی دینا ہو گی۔

کینیڈا آنے والے امریکی شہریوں کو آمد سے قبل آرائیو کین ایپلی کیشن پر ایک فارم بھی پر کرنا ہو گا۔

کینیڈا بارڈر سروس ایجنسی نے یہ نہیں بتایا کہ امریکہ سے کتنے افراد کی کینیڈا آمد متوقع ہے البتہ ادارے کی ترجمان ریبیکا پردے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیڈین شہریوں کے تحفظ اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

08:58 9.8.2021

ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے والے میسج کا انتظار نہ کریں: فیصل سلطان

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے والے افراد دوسری خوراک کے لیے میسج کا انتظار نہ کریں۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سائنو فام لگوانے والے افراد تین ہفتوں بعد دوسری خوراک لگوا سکتے ہیں جب کہ سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا لگوانے والے چار ہفتے بعد میسج کا انتظار کیے بغیر ویکسین لگوا لیں۔

08:53 9.8.2021

پاکستان میں مزید چار ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4040 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 528 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ پانچ چار فی صد رہی۔

عالمی وبا کے شکار مزید 53 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 918 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 3805 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG