کرونا وائرس: امریکہ کا فرانس سفر کرنے والے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ
امریکی محکمۂ خارجہ نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فرانس کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فرانس میں کرونا وبا کی چوتھی لہر جاری ہے۔
امریکہ کے محکمۂ خارجہ کی جانب سے پیر کو فرانس کے لیے ’لیول 4: ڈو نوٹ ٹریول‘ ایڈوائزری جاری کی ہے۔
امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو فرانس کا سفر کرنا ہے تو اس سے پہلے آپ کو ویکسین کا کورس مکمل کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ فرانس میں کرونا سے اب تک 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے ہونے والی کُل اموات کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
آسٹریلیا: سڈنی میں ریکارڈ کرونا کیسز، پولیس کی نگرانی بڑھانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کرونا کیسز میں اضافے پر حکام نے کرفیو جیسے سخت اقدامات کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے پولیس کی نگرانی بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دیکھے کہ ایک وقت میں چھوٹی دکانوں میں کتنے لوگوں کو اندر آنے کی اجازت دی جارہی ہے کیوں کہ 'لوگوں کی بہت زیادہ غیر ضروری نقل و حرکت' دیکھی جا رہی ہے۔
ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے شہر سڈنی میں کرونا وائرس کے مزید 343 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو ایک روز میں کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
سڈنی میں کرونا وائرس کی قسم ڈیلٹا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث شہر چھ ہفتوں سے زیادہ وقت سے لاک ڈاؤن میں ہے۔
ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے حکام کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا کہ وائرس سے مزید تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان تینوں افراد کو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔
ان کے بقول اس وقت اسپتالوں میں 357 کیسز ہیں جس میں سے 60 انتہائی نگہداشت میں ہیں جب کہ 28 کو وینٹی لیٹر کی ضرورت پیش آئی ہے۔
آسٹریلیا: سڈنی میں ریکارڈ کرونا کیسز، پولیس کی نگرانی بڑھانے کا عزم

بھارت میں تقریباً پانچ ماہ بعد کم ترین یومیہ کیسز
بھارت میں لگ بھگ پانچ ماہ بعد کرونا وائرس کے کم ترین یومیہ کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 204 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جو 147 دن میں کم ترین یومیہ کیسز ہیں۔
ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ آٹھ سات فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارت میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 98 ہزار 158 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کی عالمی وبا سے مزید 373 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔