رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:11 11.8.2021

پاکستان میں ساڑھے چار ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4856 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کو ملک بھر میں 64 ہزار 690 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ پانچ فی صد رہی۔

حکام کے مطابق کرونا وائرس کے شکار مزید 81 مریض دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 85 ہو گئی ہے۔

11:07 11.8.2021

دفتر اور گھر سے کام کرنے والے گوگل کے ملازمین کی تنخواہوں میں واضح فرق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وبا سے پہلے ایک ہی دفتر میں کام کرنے والے گوگل کے ملازمین اگر مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کا انتخاب کریں تو ان کی تنخواہ میں فرق دیکھا جا سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے امریکی کمپنی گوگل کے ملازمین کی تنخواہ کے کیلکو لیٹر کا جائزہ لیا ہے۔

گوگل ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کو سلیکون ویلی میں ایک تجربے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو اکثر بڑی کمپنیوں کی تنخواہوں کے تعین کے لیے بھی ایک رجحان طے کرتا ہے۔

فیس بک اور ٹوئٹر بھی کم مہنگے علاقوں میں منتقل ہو کر دفتر سے دور کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی کر چکا ہے جب کہ ریڈٹ اور زیلو جیسی نسبتاً چھوٹی کمپنیاں 'لوکیشن اگنوسٹک پے ماڈل' اپنا رہی ہیں، یعنی ملازمین جس مقام سے کام کر رہے ہوں گے اس علاقے میں آمدنیوں کے رجحان کو مدِ نظر رکھ کر ان کی تنخواہ کا تعین کیا جائے گا۔

اب تک یہ ماڈل بھرتیوں، ملازمتیں برقرار رکھنے اور تنوع میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

مزید پڑھیے

11:06 11.8.2021

ہسپانوی نژاد پولیس سارجنٹ کا فیس بک پیج امریکیوں کو ویکسین لگوانے پر کیسے آمادہ کر رہا ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور کے نواح میں رہائش پذیر کارلوس کارنیجو ویسے تو ایک پولیس سارجنٹ ہیں۔ لیکن وہ ہسپانوی زبان میں جو فیس بک پیج چلاتے ہیں، اس کے فالوورز کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ سے زائد ہے۔

ان کا پیج ریاست کولوراڈو کے حکام کی توجہ کا مرکزتب بنا جب وہ ریاست کے شہریوں کو ویکسین لگوانے پر مائل کرنے کے لئے مقامی 'انفلوئنسرز' یا سوشل میڈیا پر سرگرم ایسے افراد کو ڈھونڈ رہے تھے، جن کے سوشل میڈیا فالوورز یعنی پیروکاروں کی تعداد متاثر کن ہو۔

بتیس سالہ کارنیجو ان درجنوں افراد میں سے ایک ہیں جن کی خدمات ریاست کولوراڈو کے حکام نے خاص اس مقصد کے لئے حاصل کی ہیں، کہ وہ کرونا وائرس کے تشویشناک پھیلاو کو روکنے کے لئے مقامی سطح پر ویکسین کے بارے میں آگہی پھیلانے کی کوششوں میں حصہ لیں۔

سوشل میڈیا انفلوئینسرز کی اس فہرست میں فیشن بلاگرز سے لے کر پناہ گزینوں کے وکلا اور مذہبی رہنما تک کئی شخصیات شامل ہیں۔

کارنیجو کا فیس بک پیج کولوراڈو ریور ویلی میں لاطینی امریکی کمیونٹی کے لیے پولیس کے بارے میں معلومات عام کرنے کاایک قابل اعتماد ذریعہ بن چکا تھا لیکن اب ریاست کی حکومت نے ان کی خدمات کرونا ویکسین کے بارے میں معلومات عام کرنے کے لئے بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

11:01 11.8.2021

کیا کرونا وبا کی وجہ سے مصافحے کی صدیوں پرانی روایت دم توڑ جائے گی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ سوال آج کل بہت سے ذہنوں میں گردش کر رہا ہے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دور میں دوسروں سے مصافحے کے لیے ہاتھ ملائیں یا نہیں۔

کچھ لوگ ہاتھ آگے نہ بڑھانے کو معیوب سمجھتے ہیں جبکہ بعض ملاقات کے وقت اس تذبذب کا شکار نظر آتے ہیں کہ کہیں ہاتھ بڑھا کر وہ بیماری کو دعوت نہ دے رہے ہوں یا سامنے والے کو مشکل میں نہ ڈال رہے ہوں۔

امریکی شہر کنساس سٹی کی ایک میٹنگ اور ایونٹ کمپنی نے اپنے طور پر اس مسئلے کا حل تلاش کرتے ہوئے ایسے اسٹکرز فروخت کرنے شروع کیے ہیں جن پر یہ تحریر ہوتا ہے کہ 'آئی شیک ہینڈز' یعنی میں مصافحہ کرتا/کرتی ہوں۔'

ایم ٹی آئی ایونٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر آف آپریشنز جان ڈی لیوں نے خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس اسٹکر کے ذریعے کسی منفی سوچ کو تقویت نہیں دینا چاہتے تھے۔ ان کے مطابق جو لوگ مصافحہ نہ کرنا چاہیں، ان کے اس اسٹکر کے نا لگانے سے ان کا پیغام واضح ہو جائے گا۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG