رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:21 14.8.2021

مسی سپی میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، فیلڈ ہاسپٹل قائم

امریکہ کی ریاست مسی سپی میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث یونیورسٹی آف مسی سپی میڈیکل سینٹر نے اپنے پارکنگ گیراج میں فیلڈ ہاسپٹل قائم کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز ک مطابق آئندہ ہفتے سے ریاست میں ایک موبائل ہاسپٹل بھی قائم کردیا جائے گا جس میں امریکہ کے ڈپارٹمںٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروز کا بھیجا گیا عملہ تعینات کیا جائے گا۔

کرونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے باعث امریکہ کی ریاستوں آرکنسا، فلوریڈا، لیوزیانا، مسی سپی اور اوریگون میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

14:05 14.8.2021

صدر بائیڈن کی ویکسی نیشن کی ترغیب کے لیے ’ڈیوڈ ود سائن‘ کے ساتھ تصویر

وائٹ ہاؤس نے امریکہ میں کرونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کی ترغیب کے لیے ایک اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ’ڈیوڈ ود سائن‘ کی معاونت حاصل کی ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار سیٹھ فلپس نے اپنے اکاؤنٹ سے تصویر جاری کی ہے جس میں وہ صدر بائیڈن کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے کارڈ اٹھا رکھے ہیں جن پر ویکسی نیشن کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

امریکہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کی ترغیب کے لیے سوشل میڈیا پر معروف شخصیات یا انفلوئنسرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

13:44 14.8.2021

آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے میں بڑا اضافہ

آسٹریلیا کے شہر سڈنی سمیت ریاست نیوساؤتھ ویلز میں کرونا وائرس کی روک تھام لیے لگائے گائے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے میں بھاری اضافہ کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں گھروں تک محدور رہنے کے احکامات کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ جرمانہ ایک ہزار آسٹریلوی ڈالر تھا۔

نیو ساؤتھ ویلز میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقامی سطح پر 466 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جب کہ چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وبا کے حالیہ لہر میں نیو ساؤتھ ویلز میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 42 ہوگئی ہے۔

13:25 14.8.2021

امریکہ میں کمزور مدافعتی نظام والے افراد کو کرونا ویکسین کی اضافی خوراک دینے کی منظوری


امریکہ نے ایسے فراد کے لیے کرونا وائرس کی اضافی خوراک کی منظوری دے دی ہے جن میں بیماریوں سے محفوظ رکھنے والا مدافعتی نظام کمزور ہے۔

امریکہ میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ہنگامی حالات کے لیے فائزر بائیوٹیک اور موڈرینا کی تیسری خوراک کی منظوری دی ہے۔

ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تیسری ڈوز اعضا کی پیوندکار کروانے والے یا ایسے افراد کے لیے ہے جن کے جسم کا مدافعتی نظام بہت کمزور ہے۔

حکام کے مطابق امریکہ میں جن افراد نے جانس اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسن لگائی ہے تیسری خوراک کی مںظوری ان کے لیے نہیں دی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG