رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:29 17.9.2021

امریکہ کا نئے سفری نظام پر غور

وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی سفر کے لیے ایک نیا نظام تیار کر رہا ہے جس میں یہ معلومات بھی شامل ہوں گی کہ اس دوران مسافروں کا کس کس سے رابطہ ہوا تھا۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث امریکہ میں داخلے کے لیے بیشتر ممالک پر پابندیاں عائد ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں کرونا وائرس پر کنٹرول سے متعلق امور کے کوآرڈینیٹر جیف زینٹس نے یو ایس ٹریول اینڈ ٹورزم ایڈوائزری بورڈ کو بتایا کہ انتظامیہ فوری طور پر کسی بھی سفری پابندی میں نرمی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

زینٹس نے کہا کہ بین الاقوامی سفر کے لیے نیا نظام زیادہ محفوظ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ آنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے ویکسی نیشن کی ضرورت پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید جانیے

13:18 17.9.2021

پاکستان میں اموات 27 ہزار سے متجاوز

پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید 68 اموات ہوئی ہیں جب کہ ایک دن قبل 66 اموات ہوئی تھی۔

وبا سے ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 27 ہزار 72 اموات ہو چکی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات رواں برس 27 اپریل کو ریکارڈ کی گئی تھیں جن کی تعداد 201 تھی۔

14:40 15.9.2021

بھارت میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح دو فی صد سے کم

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 176 افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔

ملک کی وزارتِ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.69 فی صد ریکارڈ ہوئی ہے۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 12 مریض کرونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

14:39 15.9.2021

سندھ میں پابندیوں میں نرمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے صوبے سندھ میں بدھ کو کرونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومتِ سندھ کےایک اعلان کے مطابق صوبے بھر میں ہفتے میں چھ روز رات 10 بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔

حکومتی اعلان کے مطابق شادی کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات کی بھی اجازت ہو گی جب کہ انڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک ہو گی۔

حکومتِ سندھ کے مطابق اتوار کا دن سیف ڈے ہو گا اس دن کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں صوبے بھر میں دفاتر 100 فی صد حاضری کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو 50 فی صد گنجائش کے ساتھ چلانے کی اجازت ہو گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG