پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سول اسپتال میں شعبہ حادثات کے بیرونی دروازے پر بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ کے اسپتال میں مہلک بم دھماکا
5
پیر کی صبح جس وقت یہ دھماکا ہوا اس وقت وکلا اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی بڑی تعداد اسپتال کے باہر موجود تھی۔
6
لوگ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کی فائرنگ میں ہلاکت کے بعد سول اسپتال پہنچے تھے۔
7
ہلاک ہونے والوں میں نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد یحییٰ بھی شامل ہیں۔
8
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔