پاکستان کے چاروں صوبے اس وقت سیلاب کی زد میں ہیں۔ سندھ سے لے کر خیبرپختونخوا تک مختلف اضلاع میں مون سون کی غیرمعمولی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب سے اب تک لگ بھگ ایک ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہزاروں ایکڑ رقبہ پانی کی نذر ہوگیا ہے جب کہ لاکھوں افراد بے سروسامانی میں حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں سے سیلاب کے بعد کی صورتِ حال دیکھیے ان تصاویر میں۔
پاکستان میں سیلاب کے باعث لاکھوں افراد بے گھر

13
فلاحی ادارے سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں اور انہیں راشن فراہم کر رہے ہیں۔

14
سندھ کے 23 اضلاع کو بارشوں اور سیلاب کے باعث آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

15
کئی مقامات پر پانی کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

16
سیلاب متاثرین کو کھانا اور دیگر امداد فراہم کی جا رہی ہے۔