چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ میں بارشوں کے سبب پیش آنے والے مختلف حادثات میں لگ بھگ 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتا ہیں۔ شمالی چین میں جمعے سے طوفان ڈسکوری کے سبب شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چین میں ہونے والی موسلا دھار بارشیں جولائی 2012 سے بھی بدتر سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں جس میں مقامی میڈیا کے مطابق 79 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
چین میں شدید بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم

9
شنگھائی میں بھی پیر کو موسلا دھار بارش ہوئی۔

10
طوفانی بارشوں سے کئی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

11
چین کوماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید موسمی صورتِ حال کاسامنا ہے۔

12
ریسکیو ورکر سیلابی پانی سے ایک بچے کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔