اردو کے صف اول کے ترقی پسند شاعر و ادیب فیض احمد فیض کی تصنیفی کاوشوں کے سندھی تراجم پر مبنی کتابوں کی رونمائی کراچی میں ہوئی۔ حکومتِ سندھ کے محکمہ ٴثقافت کے تحت ہونے والی اس تقریب میں فیض کی زندگی اور شاعری سے متعلق 17 کتابوں کو اردو سے سندھی میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پر نامور گلوکاروں اور غزل گائیکوں نے فیض کی غزلیں پیش کیں اور تقریب کو یادگار بنایا۔
'فیض احمد فیض' کی کتابیں اب سندھی زبان میں

1
کراچی میں اردو کے صف اول کے ترقی پسند شاعر و ادیب، فیض احمد فیض کی ادبی کاوشوں کے سندھی تراجم پر مبنی کتابوں کی رونمائی ہوئی

2
فیض کا شمار اردو کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے شعرا کی صف میں ہوتا ہے

3
فیض احمد فیض کی کتابیں اب سندھی زبان میں بھی دستیاب ہیں

4
فیض کی زندگی اور شاعری سے متعلق 17 کتابوں کو اردو سے سندھی میں ترجمہ کیا گیا