سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے اور مکہ کے قریب وادی منیٰ میں خیمہ بستی قائم کر دی گئی ہے۔ عازمین نو ذی الحج کو حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کریں گے۔ دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں عازمیں فریضۂ حج ادا کرتے ہیں لیکن کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ سال سے عازمین کی تعداد کو محدود کردیا گیا ہے۔ رواں سال ساٹھ ہزار مقامی افراد ہی حج کی ادائیگی کرسکیں گے۔
سعودی عرب: مناسکِ حج کا آغاز

5
رواں سال جن ساٹھ ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی ہے ان کی ویکسی نیشن ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

6
سعودی حکومت نے حج کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

7
منیٰ میں عازمین کے لیے خیمہ بستی قائم کردی گئی ہے۔

8
عازمین حج نے مکہ میں مسجد الحرام میں نماز کی بھی ادائیگی کی۔