رسائی کے لنکس

پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کیے جانے میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں: بھارت


پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کیے جانے میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں: بھارت
پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کیے جانے میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں: بھارت

بھارتی وزیرِ خارجہ ایس ایم کرشنا اور وزیرِ کھیل ایم ایس گِل نے پاکستان کے اِس الزام کو مسترد کردیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی میں بھارتی حکومت کے اشارے پر کرکٹ کے پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

ایس ایم کرشنا نے جمعرات کے روز میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کا انتخاب اور اُس سے متعلق دیگر سرگرمیوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو حکومتی پروگراموں اور نجی مقابلوں کے درمیان فرق کرنا چاہیئے۔ اُن کے الفاظ میں: ‘پاکستان کو یہ دیکھنا چاہیئے کہ حکومت کس معاملے سے براہِ راست وابستہ ہے اور کس معاملے سے نہیں۔’

واضح رہے کہ کرکٹ کےپاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کیے جانے پر پاکستان میں شدید ردِ عمل ہوا ہے اور اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مخالفت پر پاکستان نے اپنے پارلیمانی وفد کا دورہٴ بھارت منسوخ کر دیا ہے۔

منگل کے روز آئی پی ایل کی نیلامی میں پاکستان کے 11 کرکٹروں میں سے کسی کو بھی نہیں لیا گیا تھا۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG