ایران اور عراق کے سرحدی علاقے میں اتوار کی شب آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 210 ہوگئی ہے جب کہ درجنوں افراد کے اب بھی منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
تصاویر: ایران اور عراق میں زلزلے سے تباہی

9
ایران کے ارضیاتی سینٹر کے مطابق زلزلے کے بعد سے 50 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں جب کہ زلزلے کے مزید جھٹکوں کا اندیشہ ہے۔

10
امدادی ادارے 'ہلالِ احمر' کی ایرانی شاخ کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 70 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں جنہیں پناہ کی فوری ضرورت ہے۔