پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چار روزہ قومی کتاب میلہ پیر کو اختتام پذیر ہو گیا۔ منتظمین کا کہنا ہے اپنی نوعیت کا یہ ملک کا سب سے بڑا کتاب میلہ تھا جس میں پہلی مرتبہ پاکستان کے علاوہ چین، ایران اور ترکی کے پبلشرز نے بھی اپنے اسٹال لگائے۔
تصاویر: اسلام آباد میں کتاب میلہ

9
مختلف ادیبوں کی مشہور کتابیں قارئین کی خصوصی دلچسپی کا باعث رہیں۔

10
میلے میں موجود اسٹالز پر کتابوں کی خریداری پر خصوصی رعایت دی گئی تھی۔

11
کتب میلے میں بچوں کی نصابی کتابوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔

12
ایران کے اسٹال پر ایک شخص اپنی پسندیدہ کتاب تلاش کر رہا ہے۔