کراچی کے علاقے شاہ فیصل ٹاون میں قائم ایک سرکاری اسکول لینڈ مافیا کے قبضے کا شکار ہے۔ سردیوں کی چھٹیوں میں قبضہ مافیا نے اسکول کی سنگل اسٹوری عمارت کو گرادیا تھا۔ تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکول انتظامیہ نے عمارت منہدم کرنے کی شکایت اعلیٰ حکام سے کی تھی جس پر گورنر سندھ عشرت العباد اور کمشنر کراچی نے اسکول کی عمارت دوبارہ تعمیر کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ لینڈ مافیا کے کارندے اسکول کے بچوں کو بھی اسکول نہ آنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
کراچی: قبضہ مافیا سے متاثرہ اسکول

5
اسکول کی عمارت کھنڈر میں تبدیل ہوگئی ہے

6
سردیوں کی چھٹیوں میں قبضہ مافیا نے اسکول کی سنگل اسٹوری عمارت کو گرادیا تھا۔

7
اساتذہ کا کہنا ہے کہ اسکول کو گرا کر قبضہ مافیا نے اسکول میں پڑھنے والے بچوں کی تعلیم پر وار کیا ہے

8
اسکول کی زمین پر قبضے کے بعد طلبہ و طالبات کو بھی اسکول آنے سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں