پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع کٹاس راج کا علاقہ ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں نہ صرف صدیوں پرانے مندر ہیں بلکہ ایک ایسا تالاب بھی ہے جس کی تاریخ ہزاروں برس پرانی ہے۔ یہاں مندر کے علاوہ حویلی، بارہ دری بھی موجود ہے۔ کٹاس راج کو دیکھنے کے لیے عموماً اس موسم میں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔
کٹاس راج کے مندر اور ان سے جڑی روایات

9
سن 2005 سے قبل یہ مندر کھنڈرات کا منظر پیش کرتے تھے، تاہم اس وقت کی حکومت نے ان مندروں کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا۔

10
اس وقت بھارتی سیاست دان ایل کے ایڈوانی اور اس وقت پاکستان میں حکمراں جماعت کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بحالی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا تھا۔

11
یہ مقام سطح سمندر سے لگ بھگ دو ہزار فٹ بلند ہے۔

12
بعض تاریخ دانوں کے مطابق اس علاقے میں ایک یونیورسٹی قائم تھی جہاں ارضیات، تاریخ اور نجوم کے علاوہ سنسکرت کی تعلیم بھی دی جاتی تھی۔