لاہور میں موبائل فونز اور کمپیوٹرز کی خریدو فروخت کے سب سے بڑے مرکز حفیظ سینٹر میں کاروبار بحال نہ ہونے پر دکان داروں نے سڑک پر ہی دکانیں سجا لی ہیں۔ حفیظ سینٹر میں گزشتہ ماہ ہونے والی آتش زدگی کے باعث کئی دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔
حفیظ سینٹر کے تاجروں نے سڑک پر دکانیں سجا لیں

5
فٹ پاتھ اور گاڑیوں میں دکانیں قائم کرنے والے یہ دکان دار صبح 8 بجے سے رات 9 بجے تک یہاں موجود رہتے ہیں۔

6
حکومت نے حفیظ سینٹر کو متبادل مقامات پر دکانیں قائم کرنے کی پیش کش بھی کر رکھی ہے۔ تاہم تاجروں کا اصرار ہے کہ حفیظ سینٹر کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔

7
دکان داروں کو یہ شکایت ہے کہ حکومت کی عدم دلچپسی کی وجہ سے حفیظ سینٹر کی بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے۔

8
حکام کے مطابق دسمبر کے وسط تک پلازہ کا کچھ حصہ بحال کر دیا جائے گا لیکن مکمل بحالی میں زیادہ وقت لگے گا۔ ضلع انتظامیہ لاہور کی جانب سے متاثرہ دکان داروں کی رجسٹریشن اور مدد کے لیے ایک کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔