رسائی کے لنکس

نیشنل ٹرانسپوٹیشن سیفٹی بورڈ کو امریکن ایئرلانز کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے اور ایک ماہر ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے اسے کھول رہا ہے۔ 31 جنوری 2025
نیشنل ٹرانسپوٹیشن سیفٹی بورڈ کو امریکن ایئرلانز کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے اور ایک ماہر ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے اسے کھول رہا ہے۔ 31 جنوری 2025

دریائے پوٹومک سے 40 سے زیادہ نعشیں نکالی جا چکی ہیں: حکام

واشنگٹن کے فائر چیف جان ڈانلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 28 نعشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور توقع ہے کہ ہم ہلاک ہونے والے تمام افراد کو ڈھونڈ لیں گے۔

08:37 31.1.2025

ہم ہر اس قیمتی جان کے لیے غم زدہ ہیں جواچانک چھین لی گئی، صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےوائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی ایریا کے رونلڈ ریگن ائیر پورٹ کے قریب ایک مسافر طیارے اور آرمی ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ہے۔

ٹرمپ نے جمعرات کو ایک پریس بریفنگ میں اپنے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ایک قوم کے طور پر، ہم ہر اس قیمتی جان کے لیے غم زدہ ہیں جو اچانک ہم سے چھین لی گئی ہے۔" انہوں نے کہا کہ "افسوس کی بات ہے کہ حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔"

ٹرمپ نے کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ حادثے کی وجہ کیا ہے۔ تاہم یو ایس ملٹری اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

08:34 31.1.2025

امریکہ میں مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم سے متعلق گزشتہ روز سامنے آنے والی معلومات کے بارے میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

XS
SM
MD
LG