’پولیس نے ہراساں کیا اور پاسپورٹ چھین لیا‘
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں پیر کی شب کراچی ایئرپورٹ پر امریکہ روانگی سے زبردستی روکا گیا اور ان کا پاسپورٹ بھی چھین لیا گیا۔ وائس آف امریکہ کی نمائندہ سدرہ ڈار نے ماہ رنگ بلوچ سے ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بات کی ہے۔ ماہ رنگ کو بیرونِ ملک روانگی سے روکنے پر اب تک حکومت کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔ وائس آف امریکہ نے سندھ کے وزیر داخلہ اور وزیرِ اطلاعات سے اس معاملے پر مؤقف لینے کی کوشش کی لیکن ان کی جانب سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
مزید ویڈیوز
-
مارچ 14, 2025امریکہ میں ڈگری لینے کے بعد جاب کیسے کر سکتے ہیں؟
-
مارچ 14, 2025لال سوہانرا کے نایاب کالے ہرن جو امریکہ سے پاکستان آئے
-
مارچ 14, 2025بونسائی آرٹ: جو عام پودے کو قیمتی بنا دے
-
مارچ 13, 2025کوئٹہ کے چلتن مارخور کی تعداد میں اضافہ کیسے ہوا؟
-
مارچ 13, 2025جعفر ایکسپریس حملے کا ڈراپ سین! دو دن کے واقعات کا خلاصہ
فورم