سمندر طوفان ریمل کے سبب بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفان کے دوران تیز ہواؤں اور شدید بارش سے کئی علاقوں میں کچے مکانوں اور چھونپڑیوں کو نقصان ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں ساحلی علاقوں سے لگ بھگ آٹھ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جب کہ بھارت میں ایک لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ ریمل خطے میں رواں برس کا پہلا طوفان ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب کئی طوفان آ چکے ہیں۔
بھارت اور بنگلہ دیش میں طوفان، لاکھوں افراد کی نقل مکانی

9
بھارت میں طوفان کے سبب کلکتہ کے ہوائی اڈے سے کئی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پروازیں منسوخ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

10
بنگلہ دیش میں ساحل پر بنی جھونپڑیاں اور دیگر عارضی املاک کو شدید ہواؤں میں نقصان پہنچا ہے۔

11
بنگلہ دیش میں ماہی گیروں نے طوفان میں اپنی کشتیاں محفوظ بنانے کے لیے ساحل پر منتقل ہیں۔