سال 2020 اپنے پیچھے متعدد تلخ یادیں چھوڑ کر جا رہا ہے۔ رواں برس دنیا کے تمام ممالک کرونا وائرس کے ہاتھوں تکلیف کا سامنا کرتے رہے۔ جب کہ لگ بھگ 18 لاکھ افراد وبائی مرض سے ہلاک ہوئے۔
سال 2020 تصاویر کے آئینے میں
17
رواں برس جنوبی ایشیا و مشرقی افریقہ میں ٹڈی دل کے حملے نے فصلوں کو تباہ کیا۔ ٹڈی دل کے حملے سے لاکھوں افراد کو خوراک کی فراہمی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوا۔
18
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورونو کاراباخ تنازع پر فوجی جھڑپیں شروع ہوئیں تو آذربائیجان نے ترکی کی مدد سے ایک بڑے رقبے کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ بطور جشن آذربائیجان نے فوجی پریڈ کا بھی اہتمام کیا جس میں ترکی کے صدر اردوان نے شرکت کی۔
19
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی بحالی رواں سال کے اہم ترین اور تاریخی واقعات میں شامل ہے۔