بہاولپور کا شمار برِ صغیر کی تقسیم سے قبل خطے کی متمول اور خوش حال مسلمان ریاستوں میں ہوتا تھا۔ ریاست کی اس سنہری سیاسی اور ثقافتی تاریخ کا عکاس اب یہاں کا عجائب گھر ہے جہاں نواب آف بہاولپور کے زیرِ استعمال تاریخی اشیا رکھی گئی ہیں۔
تصاویر: ریاست بہاولپور کی تاریخ کا عکاس عجائب گھر

9
عجائب گھر میں اس دور میں برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے بہاولپور کے نوابوں کو بطور اعزاز دیے جانے والے تمغے بھی موجود ہیں۔

10
ایک منفرد سائیکل رکشہ بھی عجائب گھر میں رکھا گیا ہے جس کی ابتدا 1869ء میں جاپان سے ہوئی تھی۔

11
سائیکل رکشے بہاولپور کی سڑکوں پر اکثر دکھائی دیتے تھے تاہم حفاظتی اقدامات کے تحت 1992ء میں ان سائیکل رکشوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

12
عجائب گھر میں چولستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے بھی اشیا رکھی گئیں ہیں۔