عیدالاضحیٰ کی آمد قریب ہے اور ملک کے دیگر حصوں کی طرح پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مویشی منڈی میں بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی ہے۔
تصاویر: قربانی کے جانوروں کی خریداری عروج پر

1
ملک کے مختلف علاقوں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی عید قربان کے لیے مویشی منڈی لگائی گئی ہے۔

2
منڈی میں ملک کے مختلف علاقوں سے مختلف نسلوں کے بکرے لائے گئے ہیں۔

3
گزشتہ برسوں کی نسبت اس بار منڈی میں جانور تو زیادہ ہیں لیکن انھیں خریدنے والوں کا شکوہ ہے کہ قیمتیں ان کی پہنچ سے باہر ہیں۔

4
بیوپاری ایک بیل کو بیچنے کی غرض سے منڈی لا رہے ہیں۔