رسائی کے لنکس

امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ کا دورہ پاکستان


جنرل لائیڈ آسٹن
جنرل لائیڈ آسٹن

2013ء میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے لے کر اب تک جنرل آسٹن کا پاکستان کا یہ چوتھا دورہ تھا۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے بعد جمعہ کو واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان میں اپنے قیام کے دوران جنرل آسٹن نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) آصف یاسین ملک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور دیگر اعلٰی عسکری حکام سے سلامتی کے مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی سفارت خانے سے جاری ایک بیان کے مطابق جنرل آسٹن نے پاکستانی عہدیداروں سے ملاقاتوں میں علاقائی استحکام کے حوالے سے پاک امریکہ دفاعی تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

2013ء میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے لے کر اب تک جنرل آسٹن کا پاکستان کا یہ چوتھا دورہ تھا۔

افغانستان سے 2014ء کے اواخر میں بین الاقوامی افواج کے انخلاء کے تناظر میں پاکستان کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے کیوں کہ پڑوسی ملک سے نیٹو افواج کا عسکری ساز و سامان پاکستان کے راستے ہی منتقل کیا جانا ہے۔

اس تناظر میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن کے دورہ اہم تصور کیا جارہا ہے۔
XS
SM
MD
LG