رسائی کے لنکس

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی، فائل فوٹو
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی، فائل فوٹو

حکومت کی پی ٹی آئی کو سنگجانی میں ریلی کرنے کی اجازت کی پیش کش

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں ریلی کی جگہ دینے کی پیش کش کی ہے اور کہا ہے اگر وہ وہاں کے لیے درخواست دیتے ہیں تو انہیں انتظامیہ اجازت دے دے گی۔

08:34 25.11.2024

دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل درآمد کرایا جائے گا: آئی جی کا رات گئے اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد کی پولیس کے آئی جی سید علی ناصر رضوی نے رات گئے سینئر افسران کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت میں مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔

پولیس کے جوانوں سے ملاقات میں انہوں نے مختلف ہدایات بھی جاری کیں۔

سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق شہر میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل درآمد کرایا جائے گا ۔

08:30 25.11.2024

بشریٰ بی بی بھی اسلام آباد آنے والے قافلے میں موجود

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ایک قافلہ اسلام آباد کی جانب احتجاج کے لیے آ رہا ہے۔

اس قافلے میں شامل کنٹینر پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آئی ہیں۔ ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی تھے۔

قبل ازیں مقامی میڈیا نے یہ رپورٹس دی تھیں کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور الگ الگ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔

08:26 25.11.2024

لاہور میں احتجاج کے پیشِ نظر بند کیے گئے راستے کھلنا شروع

پنجاب کی حکومت نے لاہور میں تحریکِ انصاف کے احتجاج کے پیشِ نظر بند کیے گئے راستے کھولنا شروع کر دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق داتا دربار کی جانب سے آزادی فلائی اوور جانے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ناصر باغ سے آزادی فلائی اوور کی جانب جانے والے راستے پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی نفری بھی واپس روانہ ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم لاہور میں کسی مقام پر مظاہرین یا کسی اجتماع کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

08:24 25.11.2024

پی ٹی آئی اعلان کے مطابق 24 نومبر کو ڈی چوک پر احتجاج نہ کرسکی

تحریکِ انصاف کے حامی اعلان کے مطابق 24 نومبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کے لیے نہیں پہنچ سکے۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں احتجاج میں شریک ہونے کے لیے قافلہ راستے میں ہے۔

تحریکِ انصاف کے مطابق حکومتی رکاوٹوں کے باعث کئی علاقوں سے اس کے قافلوں کو اسلام آباد پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آئے ہیں اور کئی شہروں میں کارکنان اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی۔

ادھر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے مطابق احتجاج کی کال پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے برطانیہ، امریکہ، جاپان، اٹلی اور دیگر ممالک میں بھی عمران خان کی رہائی کے لیے مظاہرے کیے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG