شہزادی ڈیانا کی ساٹھویں سالگرہ نے شہزادہ ہیری اور ولیم کو قریب کر دیا اور دونوں بھائیوں نے جمعرات کو اپنی والدہ کے مجسمے کی رونمائی کی۔ لیڈی ڈیانا کے مجسمے کی تقریب رونمائی لندن کے کنسگٹن پیلس کے سنکن گارڈن میں ہوئی۔ پیتل سے بنے لیڈی ڈیانا کے مجسمے کے ساتھ ان کی دو بہنوں اور ایک بھائی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ لیڈی ڈیانا کی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک سنکن گارڈن میں منعقد ہونے والی اس نجی تقریب میں شہزادہ ولیم اور ہیری نے ایک ساتھ کچھ وقت گزارا۔
ہیری اور ولیم کی موجودگی میں لیڈی ڈیانا کے مجسمے کی رونمائی

9
والدہ کے مجسمے کی تقریبِ رونمائی میں شہزادہ ہیری اور ولیم کو ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

10
دونوں بھائیوں کے درمیان آخری مرتبہ ملاقات اپریل میں اپنے دادا شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کے موقع پر ہوئی تھی۔

11
شہزادہ ہیری اور ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا 1997 میں 36 برس کی عمر میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔