فرانس میں پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے بعد دنیا کے کئی ملکوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، بنگلہ دیش، عراق، بھارت، ترکی، شام و دیگر شامل ہیں۔
پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے خلاف مظاہرے

9
ترکی کے شہر استنبول میں متنازع خاکوں کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے احتجاج جاری ہے۔ یہ خاکے فرانسیسی میگزین 'چارلی ہیبڈو' میں دوسری مرتبہ گزشتہ ماہ شائع ہوئے تھے۔ اس سے قبل 2015 میں بھی اسی قسم کے خاکے شائع ہو چکے ہیں۔

10
بنگلہ دیش میں خاکوں کی اشاعت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے ریلی کے دوران مختلف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسلام و فوبیا بند کرو، بائیکاٹ فرانس اور ڈھاکہ میں فرانسیسی سفارت خانے کا محاصرہ کرو جیسے نعرے درج تھے۔

11
بنگلہ دیش کی دینی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ اس احتجاج کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ مظاہرین فرانس کے سفارت خانے جا کر احتجاج کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس نے درمیان میں ہی اُنہیں روک دیا۔

12
فرانس میں پیغمرِ اسلام کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور صدر ایمانوئل میخواں کی جانب سے خاکوں کے دفاع کے بعد سے اب تک ناصرف مختلف ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے بلکہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔