راولپنڈی کے ایوب نیشنل پارک کے چڑیا گھر 'جنگل ورلڈ زو' میں بنگال ٹائیگر نسل کی شیرنی 'پالی' نے حال ہی میں تین بچوں کو جنم دیا ہے جو ان دنوں چڑیا گھر آنے والوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔
تصاویر: راولپنڈی کے چڑیا گھر میں تین ننھے شیروں کا اضافہ

1
چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر نسل کی اس شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا ہے۔

2
ان تینوں بچوں کی پیدائش رواں سال چھ مارچ کو ہوئی تھی۔

3
ان بچوں میں دو مادہ اور ایک نر ہے۔

4
شیر کے بچوں کے نام رکھنے کے لیے سوچ بچار جاری ہے۔