رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

18:55 10.3.2022

روس یوکرین میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے؛ امریکہ کا انتباہ

امریکہ نے خبردار کیاہے کہ روس یوکرین میں کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بدھ کو ان روسی دعوؤں کو بھی مسترد کیا جن میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں غیر قانونی کیمیائی ہتھیار بنانے پر کام ہو رہا تھا۔

رواں ہفتے روس کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بغیر کسی ثبوت کے یوکرین پر الزام لگایاتھا کہ وہ امریکہ کے تعاون سے کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی لیبارٹری چلا رہا ہے۔

صدر جوبائیڈن کی ترجمان اور وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے روس کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو کا دعویٰ روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے اپنے استعمال کی بنیاد ڈالنے کی کوشش کا حصہ ہو سکتا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جین ساکی نے کہا کہ یہ سب روس کی طرف سے یوکرین پر سوچے سمجھے، بلا اشتعال اور بلاجواز حملے کا جواز پیدا کرنے کی ایک واضح چال ہے۔

جین ساکی کا کہنا تھا کہ اب جب کہ روس نے یہ جھوٹے دعوے کیے ہیں اور چین بظاہر اس پروپیگنڈے کی تائید کرتا ہے۔ ہم سب کو اس بات پر نظر رکھنی چاہیے کہ روس ممکنہ طور پر یوکرین میں کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال کرے یا ان کا استعمال کرتے ہوئے کوئی جھوٹا فلیگ آپریشن کرے۔

مزید جانیے

14:13 10.3.2022

یوکرین کا مؤثر دفاع، روس کی فضائی کارروائیوں میں کمی

برطانیہ کی وزارتِ دفاع کی جاری نئی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کی افواج نے یوکرین میں معمولی سے ہی پیش رفت کی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی فضائیہ کی کارروائیوں میں بہت حد تک کمی آ چکی ہے جس کی بڑی وجہ یوکرین کی غیر متوقع فضائی دفاع کی مؤثر جوابی کارروائیاں ہیں۔

13:59 10.3.2022

روس کی پیش قدمی سست روی کا شکار

یوکرین کی فوج نے جمعرات کو روس کے اسپیشل آپریشن کے حوالے سے تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ روسی افواج کی کیف کی جانب پیش قدمی انتہائی سست روی کا شکار ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی افواج کی ڈونیسک، سلوبوزینسکی اور تویرج میں بھی پیش قدمی نہیں ہو رہی۔

واضح رہے کہ روس کی یوکرین کے خلاف جارحیت کو دو ہفتے ہو چکے ہیں۔

یوکرین کے جنر اسٹاف آف آرمڈ فورسز کی رپورٹ کے مطابق روس کی فورسز نے آگے بڑھنے کی رفتار کم کر دی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی اہلکاروں کی حوصلے پست ہو چکے ہیں۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ لوٹ مار کی وارداتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

13:44 10.3.2022

یوکرین کے کھلاڑیوں کی امن کی اپیل

چین کے دارالحکومت میں جاری بیجنگ وینٹر پیرالمپکس میں شریک یوکرین کے کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز نے اپنے ملک میں امن کے قیام کی اپیل کی ہے۔

جمعرات کو یوکرین کے ان کھلاڑیوں اور دیگر افراد نے ایک بینر کے ساتھ تصویر جاری کی جس پر امن کے قیام کا مطالبہ درج تھا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ ان افراد نے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG