امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں طوفانی بگولوں اور اس سے ہونے والے مختلف حادثات میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس سے حالیہ دنوں میں طوفانی بارشوں اور بگولوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے۔
امریکہ: طوفان اور بارشوں سے تباہی، 29 افراد ہلاک

5
امریکہ کے جنوبی علاقوں میں موسم سرما کے دوران اتنا شدید طوفان غیر معمولی بات ہے۔

6
پولیس کے مطابق ڈیلس کے علاقے میں 600 کے قریب عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

7
ریاست الاباما میں سیلاب کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے پوری ریاست میں تقریباً 190 شاہراہیں بند ہو گئیں۔