عالمی یوم خواتین کے موقع پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین پولیس اہل کاروں نے ریلی نکالی۔ ریلی کا مقصد نوکری پیشہ خواتین کے مسائل کی جانب توجہ دلانا اور انہیں مزید با اختیار بنانے پر زور دینا تھا۔ ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہر کر پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔
تصاویر: لاہور میں خواتین پولیس اہل کاروں کی ریلی

1
ریلی میں خاتون ایس پی افسر سے لے کر عام اہلکار شریک ہوئیں۔

2
ریلی میں شریک خواتین پولیس اہل کاروں کا کہنا تھا کہ خواتین اب کمزور نہیں ہیں۔

3
خواتین اہل کاروں کے مطابق پولیس کی وردی اُنہیں طاقت اور تحفظ کا احساس دیتی ہیں۔

4
ریلی میں شریک خاتون ایس ایچ او غزالہ نے بتایا کہ باقی سرکاری محکموں کی طرح پولیس میں بھی خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے۔