تصوہری جھلکیاں
کراچی: 'کرکٹ ورلڈ کپ' فیور-تصاویر میں
برنس روڈ، کراچی کی فوڈ اسٹریٹ پر چائے کے ہوٹل پر 'ورلڈ کپ' نامی چائے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ مالک نے کرکٹ کے عالمی مقابلوں کے دوران اپنے چائے کے ہوٹل کا نام ہی 'نیو ورلڈ کپ چائے کیفے' رکھ دیا ہے۔ چائے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہاں مختلف اقسام کی چائے دودھ پتی کو پاکستان کے مشہور کرکٹ کھلاڑیوں کےنام دئے گئے ہیں

1
کراچی کے اس ہوٹل پرگاہک سب سے زیادہ ٹک ٹک چائے ، بوم بوم دودھ پتی کی ڈیمانڈ کررہے ہیں

2
'یہاں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران 'گرین رنگ کی ٹی شرٹ' پہن کر آنےوالے گاہک کو ایک چائے پر دوسری چائے بالکل 'مفت' ہے۔

3
کیفے پر چائے پینے آنےوالوں کو چائے کا آرڈر دینا ہے تو اس ہوٹل پر آویزاں 'نیا کرکٹ مینو' بینر دیکھ کر دینا ہوگا۔

4
کراچی کےچائے کے ہوٹل پر 'ورلڈ کپ' نامی چائے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے